رمضان المبارک میں عمرے کیلئے پرمٹ کا اجراء شروع

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے رمضان المبارک میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجراء شروع کردیا . تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزرت حج وعمرہ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کے لیے پرمٹ کا اجراء شروع کردیا ہے، اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے، جو لوگ بھی رمضان المبارک میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ فوری طور پر نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کروا لیں .


علاوہ ازیں وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے پرآنے والوں کاعمرہ پرمٹ ڈیپینڈنٹ ’مرافق‘ کے طورپرجاری نہیں کرایا جاسکتا، اس لیے افراد جو اپنے عزیزوں کوزیارت کے ویزا پربلاتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ان کے لیےعمرہ کرنے یا روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے ’نسک‘ پلیٹ فارم سے جدا پرمٹ جاری کرائیں .
وزارت نے مزید کہا ہے کہ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے وزٹ ویزے پرآنے والوں کو بھی اکاؤنٹ بنانے کی سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے لیے عمرہ یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے باسانی پرمٹ جاری کراسکتے ہیں، اسی طرح مملکت میں موجود افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے لیے عمرہ پرمٹ ’نسک ‘ پورٹل سے جاری کرائیں .

بتایا گیا ہے کہ وزات کی ویب سائٹ اور ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ زائرین کی آمد آسان ہو گئی ہے جس کے باعث رواں سال کے دوران اب تک دنیا بھر کے زائرین کے لیے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، عمرے کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے معیاری سہولتوں کے علاوہ زائرین کو ثقافتی اور دینی معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے تحت دنیا بھر سے عمرہ زائرین اب آن لائن عمرہ ویزا حاصل کر سکتے ہیں، عمرہ پیکیج ’نسک‘ اور ’مقام‘ پلیٹ فارم کے توسط سے حاصل کیا جا سکتا ہے، نجی، وزٹ اور سیاحتی ویزوں پر آنے والے زائرین کو عمرے کی ادائیگی، مسجد نبوی کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کی سہولت ہے، اس مقصد کے لیے نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرائی جا سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں