عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں سیکیورٹی اور ویڈیو لنک پیشی کی درخواست


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان نے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی سے قبل ایک اور پٹیشن دائر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک پر پیشی کی استدعا کردی۔
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سیکورٹی خطرات ہیں ، اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے سخت سیکورٹی فراہم کی جائے ، عدالتوں میں پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے، سکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔
عمران خان نے درخواست میں تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس میں چلانے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عدالت پیشیوں کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیاجائے، موٹروے ہائی وے پر بھی سکیورٹی فراہمی کے احکامات دیئے جائیں۔