ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا کتنا ذخیرہ موجود ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں اوسطاً 21 دن کے پیٹرول کا ذخیرہ موجود ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کے اوسطاً 36 دنوں کے اسٹاکس ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ ملک میں 4 لاکھ 17 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول اور ڈیزل کے 5 لاکھ ٹن سے زائد کا اسٹاک ہے۔دوسری جانب اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں فیول سپلائی چین میں خلل یا رکاوٹ کی اطلاعات درست نہیں۔