30 اپریل کو الیکشن ہیں اور آپ جلسے منسوخ کر رہے ہیں، حماد اظہر


لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہماری آج کی ریلی میں عوام کثیر تعداد میں شریک ہو گی، کیسے ہوسکتا ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہیں اور آپ جلسے منسوخ کر رہے ہیں . واضح رہے کہ پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے .


حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو محکمۂ داخلہ کے اس اقدام پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 77 مقدمات بنائے جا چکے ہیں، رانا ثناء لاشیں اور خون چاہتا ہے، یہ خون کو بنیاد بنا کر جمہوریت کو معطل کرنا چاہتے ہیں . انہوں نے کہا کہ ہم نےقانون و آئین کو ہاتھ میں نہیں لیا، کارکنوں سے اپیل ہے پرامن رہیں، ریلی کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والی تھی، زمان پارک آنے والے راستے بند کیےجا رہے ہیں، ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی جا رہی ہے .
انہوں نے کہا کہ کیا آج کنٹینر لگانے سے عمران خان غیر مقبول ہو جائیں گے، پر امن ریلی روکنےکیلئےشہر میں جلسے،جلوس پرپابندی عائد کردی گئی، نگراں وزیراعلیٰ جمہوری عمل کو منجمد کر رہےہیں . پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن سے پہلے انسانی بنیادی حقوق پامال کرنا مناسب نہیں، نگراں وزیراعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے .

. .

متعلقہ خبریں