ریحام خان نے جھوٹے الزامات پر شایان علی سے معافی مانگ لی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے جھوٹے الزامات پر شایان علی سے معافی مانگ لی۔سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شایان علی نے ٹویٹ کیا کہ میں ریحام خان سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جعلی خبریں پھیلاتی رہیں کہ مجھے کالج سے نکال دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر ریحام خان نے 48 گھنٹے کے اندر معافی نہیں مانگی تو میں مزید اقدامات کروں گا اور اپنے وکلاء سے کہوں گا کہ ریحام خان کے خلاف کیس فائل کریں۔بعد ازاں ریحام خان نے ٹوئٹر پر شایان علی کو جواب میں لکھا یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ آپ کو کالج سے نہیں نکالا گیا ہے۔ آپ نے اس کے بارے میں پریس کانفرنس بھی کی۔


ریحام خان نے مزید لکھا کہ اگر میرے ری ٹویٹ سے آپ کو کوئی تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، اللہ آپ کو محفوظ اور مستحکم مستقبل کی طرف رہنمائی کرے، مجھے کالج کا خط بھیجیں میں آپ کی کہانی کو ٹویٹ کروں گی۔
شایان علی نے ریحام خان کے معافی مانگنے پر لکھا کہ ریحام خان کی معافی کو سراہتے ہیں، میرے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر ن لیگ کے خلاف کارروائی ہوگی۔