سارہ علی خان نے 2020 کو بدترین سال قرار دیدیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے 2020 کو بدترین سال قرار دیدیا ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ 2020 کا آغاز بریک اَپ سے ہوا تھا اور پھر مزید بدتر ہوتا چلا گیا ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ سارہ علی خان نے فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے اپنا کتنا وزن کم کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ ’ یہ ایک بہت ہی برا سال تھا اور اس کا زیادہ تر حصّہ تو صرف انٹرنیٹ پر ہی گزرا تھا ‘۔
سارہ علی خان نے اپنی فلم ’لوو آج کل 2‘ کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ کبھی کبھی، جب آپ خود یہ جانتے ہوں کہ آپ ٹرولنگ کے مستحق ہیں یا جب آپ سے واقعی کوئی غلطی ہوئی ہو تو آپ کو تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔
واضح رہے کہ اداکار کارتک آریان مبینہ طور پر سارہ علی خان کے بوائے فرینڈ تھے۔