سعودی عرب کی کمپنی کا پاکستان کے ساتھ سالانہ 60 ملین ریال کا کاروبار کرنے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) مریم فوڈ کمپنی جدہ، سعودی عرب کی چیف ایگزیکٹو اور جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فوڈ کی کنوینر مریم بنت ہیبت نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری سے تجارتی و معاشی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا .

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تاجر پرویز اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے .

ملاقات میں باہمی تجارت، پاکستان میں سرمایہ کاری اور درآمد و برآمدات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی . مریم بنت ہیبت نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ جلد ہی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے اور یہ کمپنی پاکستان کے ساتھ ایک سال کے دوران 60ملین ریال کا کاروبار کرے گی . انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ کے کاروبار سے منسلک کمپنی بائیس سال سے سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہی ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان سے حلال فوڈ درآمد کی جائے گی . لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری نے کہا کہ پاکستان کا حلال فوڈ سیکٹر صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے . انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی . انہوں نے پاکستان کی برآمدی صلاحیت، تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعت و تجارت و معیشت کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خدمات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی .

. .

متعلقہ خبریں