پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد نے الیکشن کمیشن پہنچ کر چیف الیکشن کمشنر سلندر سلطان راجہ سے ملاقات کی . پی ٹی آئی وفد میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل اسد عمر اور ملیکہ بخاری شامل ہیں .


تحریک انصاف کے قائدین نے چیف الیکشن کمشنر سے پنجاب کی نگراں حکومت کے رویے پر بات کی . انہوں نے انتخابی مہم اور گزشتہ روز لاہور میں پیدا ہونے والی صورتحال کا معاملہ بھی اٹھایا .
ملاقات کے بعد پی ٹی آئی وفد کی جانب سے میڈیا گفتگو کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں