عوام ساتھ ہیں اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں ،عمران خان


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ صرف ملک میں انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں اور اس کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں تاہم انھیں بیساکھیوں کی ضرورت نہیں۔نہ کبھی آرمی چیف کو بات کرنے کی دعوت دی نہ شہباز شریف کو۔
عمران خان کہنا تھا کہ بیان چل رہا ہے کہ میں آرمی چیف سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں۔ جس جماعت کے ساتھ ملک کے عوام ہوں اسے بیساکھیوں کی ضرورت نہیں۔ سیاسی آدمی ہوں میں سب سے بات کروں گا سوائے چوروں کے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے رویے میں ہمارے لیے کوئی فرق نہیں پڑا۔ ہم پر جنرل باجوہ کے دور میں کیسز بنے۔ اس قبل کبھی سینئر لوگوں پر دوران حراست تشدد نہیں ہوا۔ سوچا تھا نیا چیف آئے گا تو تبدیلی آئے گی لیکن سختیاں پہلے سے بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 90 دن میں الیکشن کروانے کا حکم دیا۔ صدر نے بھی اعلان کردیا لیکن ہم انتخابی ریلی کرتے ہیں تو پولیس آ جاتی ہے۔ گاڑیاں توڑیں گئیں۔ واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ نگران حکومت کا کام ہوتا ہے انتخابات کروانا۔ یہ کیسے روک سکتے ہیں۔ اگر الیکشن کروانا ہیں تو انتخابی مہم اور ریلی کے بغیر الیکشن کیسے ہوتے ہیں؟
اس سے قبل غیرملکی چینل کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ حکومت اس لیے الیکشن نہیں کروانا چاہتی کیونکہ 37 میں سے 30 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔ پی ٹی آئی ملک کی تاریخ میں سب سے مقبول جماعت ہے اور اس کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت اور اس کے حامی مجھے نااہل یا گرفتار کروانا چاہتے ہیں ۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے کیونکہ جن لوگوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی وہ اقتدار میں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان حالات میں کیسے میں انتخابی مہم چلاؤں اورکس طرح عدالتوں میں پیش ہوں؟ تین بار عدالتوں میں پیش ہوا لیکن بدقسمتی سے وہاں سیکورٹی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

24 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

37 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago