حکومت نے توشہ خانے کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دیدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے توشہ خانے کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد توشہ خانے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانے کا ریکارڈ ریلیز (declassify) کرنے کی اجازت دے دی ہے، یہ ریکارڈ ان شاء اللّٰہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔