آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی نہ ہونے کا امکان، وزیر خزانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی نہ ہونے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو مطمئن کردیا ہے، چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ اس ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔اس سوال پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ میں نے چند دن کہا ہے، اس ہفتے کا نہیں کہا۔