رنبیر اور شردھا کپورکی فلم‘تو جھوٹی میں مکّار‘ کی پہلے دن کی کمائی کیا رہی؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)رنبیر کپور اور شردھا کپور کو پہلی مرتبہ اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ نے بھارت میں پہلے دن 15 کروڑ 73 لاکھ کا بزنس کیا۔
کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم میں دونوں اداکاروں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کیا ہے۔فلم کی ریلیز سے قبل رنبیر کپور اور شردھا کپور نے فلم کی پروموشن کے حوالے سے بھی کافی محنت کی تھی۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ گزشتہ روز سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے جس میں رنبیر اور شردھا کی لَو اسٹوری کو فیملی کے جذبات اور کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔