ایک عورت کے روپ میں پیدا ہونا رحمت ہے، سشمیتا سین


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کے لیے ایک خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے . سشمیتا سین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے .


اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ایک عورت کے روپ میں پیدا ہونا رحمت ہے جس کے لیے میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتی ہوں!‘اُنہوں نے لکھا کہ’میرے دل میں عورت کی اس طاقت کے لیے بہت زیادہ احترام ہے جسے میں ماں اور درگا کہتی ہوں، میں اس طاقت کو تمام خواتین اور کچھ مردوں میں دیکھا ہے‘ .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)


اُنہوں نے مزید لکھا کہ’تو یہاں اس رحمت کی طاقت کا ادراک کرتے ہوئے میں سب کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دیتی ہوں‘ .
سشمیتا سین نے اپنی پوسٹ کے آخر میں تمام خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’اپنا خیال رکھیں، اپنے آپ کو ترجیح دیں، اپنے آپ سے محبت کریں، اپنے جذبات کا اظہار کریں، کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو خاموش کروا سکے، اپنی طاقت کو کبھی مت بھولیں‘ .
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے سشمیتا سین نے کچھ دن پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم اب اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں . کام کے حوالے سے بات کریں تو بھارتی کی رپورٹ کے مطابق سشمیتا سین اب سیریز ’آریا 3‘ میں نظر آئیں گی .

. .

متعلقہ خبریں