ایک عورت کے روپ میں پیدا ہونا رحمت ہے، سشمیتا سین


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کے لیے ایک خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔سشمیتا سین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ایک عورت کے روپ میں پیدا ہونا رحمت ہے جس کے لیے میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتی ہوں!‘اُنہوں نے لکھا کہ’میرے دل میں عورت کی اس طاقت کے لیے بہت زیادہ احترام ہے جسے میں ماں اور درگا کہتی ہوں، میں اس طاقت کو تمام خواتین اور کچھ مردوں میں دیکھا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’تو یہاں اس رحمت کی طاقت کا ادراک کرتے ہوئے میں سب کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دیتی ہوں‘۔
سشمیتا سین نے اپنی پوسٹ کے آخر میں تمام خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’اپنا خیال رکھیں، اپنے آپ کو ترجیح دیں، اپنے آپ سے محبت کریں، اپنے جذبات کا اظہار کریں، کسی کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو خاموش کروا سکے، اپنی طاقت کو کبھی مت بھولیں‘۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے سشمیتا سین نے کچھ دن پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم اب اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں۔کام کے حوالے سے بات کریں تو بھارتی کی رپورٹ کے مطابق سشمیتا سین اب سیریز ’آریا 3‘ میں نظر آئیں گی۔

Recent Posts

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

2 mins ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

5 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

5 mins ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

13 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

18 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

25 mins ago