گوانتاناموبے سے سعودی انجینئر کو21 سال بعد رہا کردیا گیا


گوانتاناموبے(قدرت روزنامہ)امریکا نے گوانتاناموبے سے ایک اور اسیر کو رہا کردیا جس کے بعد بدنام زمانہ جیل میں قیدیوں کی تعداد 31 رہ گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانیت سوز مظالم اور جانوروں سے بدتر سلوک کرنے کے لیے مشہور امریکی جیل گوانتاناموبے کے ایک اور قیدی کو 21 سال بعد رہائی مل گئی۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ رہائی پانے والے 48 سالہ سعودی انجینئر غسان الشبری ہیں جسے ان کے ملک سعودی عرب بھیج دیا گیا ہے۔امریکی جیل میں 21 سال تک جبر و تشدد برداشت کرنے والے سعودی انجینیئر پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا۔
یاد رہے کہ پینٹاگون ریویو بورڈ نے گزشتہ سال برس تصدیق کی تھی کہ سعودی انجینیئر نہ تو القاعدہ کے اہم ذمہ دار ہیں اور نہ ہی سہولت کاری کے شواہد ملے ہیں۔

Recent Posts

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

9 mins ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

9 mins ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

17 mins ago

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس…

22 mins ago

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ نے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ کیا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ…

24 mins ago

کرکٹ بورڈکے عہدیدار استعفے کیوں دے رہے ہیں ؟ اندرونی کہانی میں حیران کن انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے…

25 mins ago