چوہدری شجاعت کو سربراہ ق لیگ رکھنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج


لاہور (قدرت روزنامہ)چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کے سربراہ کے عہدے پر رکھنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا . چوہدری وجاہت حسین کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے .

چوہدری وجاہت حسین کی درخواست میں الیکشن کمیشن اور چوہدری شجاعت حسین کو فریق بنایا گیا ہے .
واضح رہے کہ ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا کر یہ عہدہ چوہدری وجاہت حسین کو دے دیا گیا تھا . الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کی صدارت پر بحال کر دیا گیا تھا .
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں