سندھ کابینہ کی کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی۔کورونا وائرس فنڈ کے لیے چیف سیکریٹری کے تحت 6 رکنی باڈی انتظام کر رہی تھی۔
18 مارچ 2020ء سے 21 اپریل 2021ء تک اس کے 17 اجلاس ہوئے۔اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3699 ملین روپے کی رقم آئی، اس کے کل اخراجات 32077.23 ملین روپے رہے، جبکہ اس وقت اکاؤنٹ میں 35 ملین روپے سے زائد رقم موجود ہے۔
سندھ کابینہ نے بقایا رقم متاثرینِ سیلاب کے گھروں کی تعمیر کے لیے خرچ کرنے کی منظوری دے دی۔