کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہےکہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔واضح رہے کہ عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔