ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 18 پیسے اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی


کراچی(قدرت روزنامہ) روپے کی مسلسل بے قدری جاری، انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔3 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 284 روپے کی سطح پر فروخت ہوتا رہا۔
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 226 پوائنٹس اضافہ ہوا، کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔آج سٹاک مارکیٹ میں 6 ارب 49 کروڑ 2 لاکھ 23 ہزار 179 روپے کے 11 کروڑ 39 لاکھ 52 ہزار 877 شیئرز کا کاروبار ہوا۔