ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 18 پیسے اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی


کراچی(قدرت روزنامہ) روپے کی مسلسل بے قدری جاری، انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی . 3 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 284 روپے کی سطح پر فروخت ہوتا رہا .


پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 226 پوائنٹس اضافہ ہوا، کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا . آج سٹاک مارکیٹ میں 6 ارب 49 کروڑ 2 لاکھ 23 ہزار 179 روپے کے 11 کروڑ 39 لاکھ 52 ہزار 877 شیئرز کا کاروبار ہوا .

. .

متعلقہ خبریں