ایف آئی اے نے نجی ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مالک شعیب شیخ کراچی سے اسلام آباد پہنچے تو ایف آئی اے نے انہیں ایئرپورٹ سے تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق شعیب شیخ پر جج کو مبینہ رشوت دینے کا الزام ہے، اس سے قبل ایف آئی اے نے کئی بار پیشی کیلیے نجی ٹی وی کے مالک کو پیش ہونے کا حکم دیا مگر انہوں نے نوٹسسز کی پیروی نہیں کی۔
ایف آئی اے کے متعدد نوٹس کے باوجود شعیب شیخ ایف آئی اے ہیڈ کواٹر پیش نہیں ہوئے۔