حکومت کا بجلی صارفین پرایک اور سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر . حکومت نے بجلی صارفین پر ایک اور سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا .

حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کرنے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی . نیپرا اتھارٹی 16 مارچ کو درخواست کی سماعت کرے گی .
درخواست میں جولائی سے 30 اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین پر 3 روپے 23 پیسے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے .
نومبر2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے . وفاقی حکومت اس سے قبل 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج کی درخواست کرچکی ہے جس پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے . نیپرا نے سرچارج کے نفاذ سے متعلق حکومت سے قانونی رائے مانگی ہے .

. .

متعلقہ خبریں