اقوام متحدہ کا پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پرتحقیقات کا مطالبہ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج کے حق میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لوگوں کو پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے اور سیکیورٹی فورسز کو ایسے احتجاج کو روکنا نہیں چاہے، لاہور واقعہ میں ہلاکت کے نتیجے میں شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو مکمل طور پر انصاف ملنا چاہیے، جو صورتحال لاہور میں پیدا ہوئی ایسی صورتحال کے دوران اقوام متحدہ سیکیورٹی اداروں سے آخری حد تک تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
امریکا کا اظہار تعزیت
علاوہ ازیں ترجمان پی ٹی آئی کارکن بلال کی ہلاکت پر امریکا نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ عمران خان کی ریلی میں تصادم سے باخبر ہیں، سب کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیں گے، زخمیوں کی صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن پوری دنیا کے لوگوں کا حق ہے، لاہور واقعے پر تشویش ہے۔