پنجاب
فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ کے بارے میں بیان دینے پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ شاہد رانا ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ، عدالت فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔