لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ کے بارے میں بیان دینے پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی . جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ شاہد رانا ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی .
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ، عدالت فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے . ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف درخواست خارج کر دی .