رمضان کی آمد، امارات کے اسٹورز کا 10 ہزار اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان


دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے اسٹورز نے رمضان المبارک کے لیے 10 ہزار اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے . عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سپر مارکیٹس لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمت پر 75 فیصد رعایت دیں گے .

بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا .
خریداری کرنے والے رمضان المبارک کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء پر75 فیصد تک کی کمی سے فائدہ اٹھا سکیں گے . ماہ مبارک میں اشیاء کی طلب میں اضافے کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک کو بھی 15 فیصد بڑھا دیا گیا ہے . صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف بچت اسکیمز اور خصوصی ڈسکاؤنٹ متعارف کروائے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں