عمران کیخلاف مقدمہ، پی ٹی آئی کا بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پرکوئٹہ میں مقدمے کیخلاف پی ٹی آئی نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی نے عمران خان پر مقدمے کے اخراج کے لیے باضابطہ درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ غیرقانونی طور پر درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج مقدمے کو خارج کیا جائے۔
چئیرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کروانے کے موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم خان سوری اور عمران خان کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔