وزیراعلی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلٰی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف چیک ڈس آنر کیس میں فوجداری کارروائی کی سماعت ہوئی .


جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے غیرحاضری پر وزیراعلٰی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری میر عمران تاج گچکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے . میر عمران تاج گچکی نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو مسترد کردی گئی .
عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے میر عمران تاج گچکی کو 13 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا . میر عمران تاج گچکی کے خلاف 3 کروڑ 85لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیاگیاتھا . عدالت نے میر عمران تاج گچکی کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کررکھاتھا .

. .

متعلقہ خبریں