کراچی میں آج اور کل گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت بلوچستان کی شمال مشرقی اور شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، آج کم سے کم درجہ حرارت 18.7 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
پیر 13 مارچ سے درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری کمی متوقع ہے جس کے بعد زیادہ سے زیادہ پارہ 34 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔جمعرات کو مارچ کے معمول کی اوسط سے 3.6 زائد گرمی ریکارڈ ہوئی۔