سیف علی خان نے مردوں کو جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کا مشورہ دے دیا


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے اپنی شادی کو زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی بالی ووڈ کی مشہور شادیوں میں سے ایک ہے جس میں کرینہ کپور کو اپنے سے بڑی عمر کے اداکار سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس جوڑی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان سے شوہر اور بیوی کی عمر میں فرق سے شادی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا۔جس پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’میں تمام مردوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں۔‘

دوسری جانب کرینہ کپور نے بھی کئی سال قبل اپنی فلم ’وی آر فیملی‘ کی تشہیری مہم کے دوران ہدایت کار کرن جوہر سے بڑی عمر کے مرد سے محبت کے حوالے سے بات کی تھی جس کےسوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ اب اسکرین پر اپنے سے بڑی عمر کے مرد کے ساتھ محبت کا کردار نہیں کریں گی کیونکہ ان کے اور سیف کے درمیان حقیقی زندگی میں صرف 10 سال کا فرق ہے۔
کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بڑی عمر کے آدمی سے پیار نہیں کرنا چاہتی، سیف ان سے 10 سال بڑے ہیں، سیف سے بڑی عمر کا کوئی بندہ اداکارہ سے برداشت نہیں ہوگا نہ ہی انہیں کوئی دلچسپی ہوگی۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان 16 اکتوبر 2012 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے یہ سیف کی دوسری شادی تھی جس سے ان کے دو بیٹےتیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔
اس سے قبل سیف اپنے سے بڑی عمر کی ساتھی اداکارہ امریتا سنگھ سے 1991 میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

Recent Posts

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

4 mins ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

18 mins ago

سروس اسٹرکچر میں تبدیلی، وفاقی حکومت کیا اقدامات کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اہداف درست…

25 mins ago

قلعہ عبداللہ میں افیون کی کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن، علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

قلعہ عبداللہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمال مشرقی ضلعے قلعہ عبداللہ میں انیٹی نارکوٹکس فورس اور…

46 mins ago

خضدار، صدیق مینگل قتل، بی این پی عوامی نے 9مئی کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کر دی

خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے کہا کہ خضدار میں بدامنی کے…

55 mins ago

گوادر باڑ لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، ریاست منصوبے پر کام بند کرے، جان محمد بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ…

1 hour ago