انوشے اشرف کو سستے رکشے میں سفر کرنا مہنگا پڑگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف کو سستے رکشے میں سفر کرنا مہنگا پڑگیا۔انوشے اشرف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رکشے میں سفر کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج جب کسی نے مجھے رکشے میں سوار ہوتے دیکھا تو ہمدردی میں لِفٹ دینے کی پیشکش کی‘۔


اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سوچا کہ رکشے میں سفر کرنا ایک ایڈونچر ہوگا، میرا گھر وہاں سے قریب ہی تھا اور رکشہ نسبتاً محفوظ تھا کیونکہ آپ رکشے سے باہر آرام سے کود سکتے ہیں اور یہ سستا بھی ہے‘۔
انوشے اشرف نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ رکشے میں ایک خوشحال شخص کو دیکھ کر کافی لوگ پریشان بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے سب لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کو معمول بنائیں۔
سوشل میڈیا صارفین کو انوشے اشرف کے رکشے میں سفر کے بارے میں خیالات زیادہ پسند نہیں آئے اور اُنہوں نے اُس وقت میں جب ملک بھر میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے، اس قسم کا ٹوئٹ کرنے پر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ یہاں ایک نظر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔