مسلم لیگ ن عوام کی ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے، مریم نواز


فیصل آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی اجلاس کے انعقاد پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے، بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بنتے ہوئے معاشرے میں نفرتوں کی آگ ختم کرنا ہوگا۔