نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز ختم نہیں ہوں گے، وزیر قانون


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتساب عدالتیں نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز کو متعلقہ فورمز پر بھیجیں گی۔اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ کون سا کیس کہاں منتقل ہوگا؟ یہ اختیار احتساب عدالتوں کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم سے ختم ہونے والے نیب کیسز کی منتقلی کے قانون کی وفاقی کابینہ منظوری دے چکی۔وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے تک کابینہ سے منظور قانون کو آرڈیننس کے لیے بھیجا گیا ہے۔