کراچی : آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائیں گی۔ترجمان صوبائی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 13 مارچ سے ہوگا، جو 19 مارچ تک چلے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 2 سال سے پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے۔