پیپلز پارٹی کا کراچی کے ساتھ دشمنوں والا رویہ ہے، آفتاب صدیقی


کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کراچی کے ساتھ دشمنوں والا رویہ ہے، بلدیاتی انتخابات کے 72 گھنٹوں تک نتائج روکے گئے اور دھاندلی کر کے پیپلز پارٹی کو جتوایا گیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور دھاندلی کی گئی،اندھیرے میں نتائج تبدیل کیے گئے۔
آفتاب صدیقی نے کہا کہ پریذائڈنگ افسران کے بیانات میں فرق واضح تھا، کسی کو واضح اکثریت حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم نے الزام لگایا کہ ہم پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہیں، حافظ نعیم کس کے ساتھ مل کر میئر بنائیں گے؟
آفتاب صدیقی نے کہا کہ اب تک ہم نے فیصلہ نہیں کیا کہ کس طرف جانا ہے، ہمارے امیدواروں کو آفر کی جارہی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔