حکومت نے روس سے خام تیل کی ادائیگی کا طریقہ وضع کر لیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رعایتی قیمت میں حاصل ہونے والے روسی خام تیل کی ادائیگی کے لئے طریقہ وضع کرلیا ہے اور اس بات بھی غور کیا جارہا ہے کہ روس سے خریدے جانے والا خام تیل پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی ) کے زریعے منگوایا جائے تاکہ رعائتی قیمت سے حاصل ہونے والے تیل کا فائدہ کہیں ٹرانسپورٹیشن کی مد میں آنے والے اخراجات میں برابر نہ ہوجائے۔
روس سے خریدے جانے والے خام تیل کا پہلا آئل ٹینکر آئندہ 30 دن میں ملک میں پہنچے گا۔ تاہم ابھی یہ واضع نہیں ہوپایا ہے کہ روس خام تیل کے فروخت کی مد میں کتنی رعائت دے گا۔
اس ضمن میں ایک اعلیٰ سینئر افسر جو کہ پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والے ورچل مزاکرات کا حصہ ہیں نے بتایا کہ ہمیں خدشہ ہے روس سے خریدے جانے والے خام تیل میں حاصل ہونے والی رعائت کہیں ٹرانسپورٹیشن کی نظر نہ ہوجائے اس لئے اس ضمن میں وزارت پٹرولئم کے اعلیٰ حکام کراچی میں معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام اس بات پر غور کررہے ہیں ہیں کے اس سلسلے میں روس کو گرین سگنل دینے سے قبل تمام معاملات کا جائزہ کریں۔