کسی مہذب ملک میں جھوٹ بولنے پر نگراں وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو جیل بھیج دیا جاتا، عمران خان
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب ملک میں جھوٹ بولنے پر نگراں وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو جیل بھیج دیا جاتا۔اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ کسی بھی مہذب ملک میں ان دو بے شرم انسانوں نگران وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو جھوٹ بولنے پر جیل بھیج دیا جاتا، انہوں نے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ قوم کی بھی توہین کی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جب خطرناک لوگوں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہو تو ایسا ہی ہوتا ہے جو سمجھتے ہیں کہ ہر کوئی گونگا ہے۔