علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سول جج نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی . اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی .


راجہ خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے . علی نواز اعوان نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی جو منظور کرلی گئی .
مقدمے میں علی امین گنڈا پور کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی . علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئیسول جج رانامجاہدرحیم نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں