جس نے جیل میں زہر دیا اسی سے پوچھ لیں، نواز شریف کا صحافی کو جواب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے زہر دیے جانے کے سوال پر کہا ہے کہ جس نے جیل میں زہر دیا اسی سے پوچھ لیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ نیب کی حراست کے دوران جیل میں نواز شریف کو زہر دیا گیا تھا۔
جنہوں نے مجھے زہر دیا ان سے بات کیجئے سابق وزیراعظم نواز شریف pic.twitter.com/EJ7k5Xd947
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) March 10, 2023
اس معاملے پر لندن میں صحافی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کو جیل میں زہر دیا گیا؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ جس نے جیل میں زہر دیا ہے اسی سے پوچھ لیں۔