چودھری سرور کی شجاعت حسین سے ملاقات، ق لیگ میں شامل ہو گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا بڑا سیاسی فیصلہ، مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔چودھری سرور نے صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات میں چودھری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔
سابق گورنر پنجاب کل ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔چودھری سرور مسلم لیگ ق کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔