ایران میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گڑھی خدا بخش کے رہائشی 5 افراد جاں بحق


لاڑکانہ (قدرت روزنامہ) ایران میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث گڑھی خدا بخش بھٹو کے رہائشی 5 افراد جاں بحق ہو گئے . واقعے میں گڑھی خدا بخش کے گاؤں راضی پتافی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گیس سلنڈر ایران کے علاقے فلعہ گابری میں مقیم منیر پتافی کے گھر میں پھٹا، واقعے میں منیر پتافی کے 2 بیٹے اور 3 بھانجیاں جاں بحق ہوئیں .


مرنے والوں میں 19 سالہ غلام رضا، 16 سالہ محرم علی، 6 سالہ بھٹائی، 3 سالہ ام فروا اور ایک سال کی شیریں شامل ہیں، جھلسنے والوں میں 4 عورتیں اور ایک مرد شامل ہے .
ورثا کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا ایران کے ہسپتال میں علاج جاری ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ مرحومین کے آبائی گھر پہنچ گئے . لواحقین نے بتایا کہ پتافی خاندان 25 برسوں سے ایران میں مقیم تھا، پتافی خاندان ایران کی فیکٹریوں میں مزدوری کرتا تھا، ایران حکومت مکمل تعاون کر رہی ہے، میتیں 2 دن میں گاؤں پہنچ جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں