فارن ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنے کیلئے ٹانگ پر پلستر باندھ لیا، فارن فنڈنگ سے بچنے کے لئے معذور ہوگئے،، ٹیریان کیس سے فرار میں سکیورٹی بہانہ بن گئی۔
روزانہ ایک نیا بہانہ، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، میں میڈیکل نہیں کراؤں گا، میری جان کو خطرہ ہے، دوسری طرف پیشی کے بغیر ریلیف، عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں ‘لاء’ ہے ، دوسرے طرف ‘لا۔ڈ۔لا’ ہے۔ ترازو کے پلڑے برابر کرو #پہلے_عدل_پھر_انتخاب
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 11, 2023
انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں بزرگ بن گیا، روزانہ ایک نیا بہانہ، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، میں میڈیکل نہیں کراؤں گا، میری جان کو خطرہ ہے، دوسری طرف پیشی کے بغیر ریلیف چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں لاء ہے، دوسرے طرف لاڈلا ہے، ترازو کے پلڑے برابر کرو۔