پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے عثمان محمود نے پنجاب میں الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا
صادق آباد (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے مخدوم عثمان محمود نے پنجاب میں الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم عثمان محمود نے سوشل میڈیا پر الیکشن نہ لڑنے سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑوں گا، اہلیت اور صلاحیت کے مطابق حق نمائندگی ادا کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے مخدوم عثمان محمود گزشتہ صوبائی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی تھے، وہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کے بھتیجے بھی ہیں۔