عمران خان کا ارسلان تاج کی رہائی کا مطالبہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے ارسلان تاج کی رہائی کا مطالبہ کر دیا . ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں .


انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں، قانون کی حکمرانی کو تار تار کیا جا رہا ہے . عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں نری فسطائیت ہے .
کراچی: پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان تاج گرفتار
واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا ہے . ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے .
پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں