الیکشن کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے تو درخواست لیکر کیوں آئے؟ صحافی کا بابر اعوان سے سوال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آمد پر تحریکِ انصاف کے وکیل بابر اعوان سے صحافی نے عمران خان سے متعلق سوالات پوچھ لیے۔صحافی نے پوچھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو تسلیم ہی نہیں کرتے اور آپ درخواست لے کر یہاں آگئے، یہ دہرا معیار کیوں؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی، عمران خان اور میں سب الیکشن کمیشن کو تسلیم کرتے ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ جو جانبدارانہ اقدامات، فیصلے اور رویے ہوتے ہیں انہیں تسلیم نہیں کرتے۔صحافی نے پوچھا کہ عدالتوں میں جانا ہوتا ہے تو عمران خان کہتے ہیں کہ جان کو خطرہ ہے، ریلی نکالیں گے تو جان کوخطرہ نہیں ہے؟اس سوال پر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت بتا رہی ہے کہ تھریٹ ہے اور عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دی جا رہی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے اسلام آباد میں دائر درخواست میں دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم تحریکِ انصاف کا آئینی حق ہے، پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے۔

Recent Posts

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

9 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

19 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

22 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

33 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

36 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

47 mins ago