امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی، شردھا کپور


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انہوں نے امتحانات میں نقل کی تھی، وہ گویا ہوئیں کہ سبھی کسی نہ کسی مرحلے پر نقل کرتے ہیں۔شردھا اپنی نئی فلم ’تُو جھوٹی میں مکار‘ کی پروموشن کر رہی تھیں جب انہوں نے پرانا واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار انہیں امتحان میں نقل پر ٹیچر نے پکڑ لیا تھا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شردھا نے کہا کہ میں نے اپنے کپڑوں میں جوابات لکھے ہوئے تھے اور سوچا تھا کہ کیا زبردست آئیڈیا ہے، کوئی بھی نہیں پکڑ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں جواب دیکھ ہی رہی تھی کہ میرے برابر میں ٹیچر کھڑی ہوئی تھیں، میں نے خفت مٹانے کیلئے کہا کہ مجھے معلوم ہے میرے بہت اچھے نمبر آنے والے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ٹیچر مجھے نقل کرتے ہوئے دیکھ چکی تھیں، وہ چیخ کر بولیں ’شردھا!‘، انہوں نے مجھے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا، مجھ سے جھوٹ بھی نہیں بولا جاتا۔