پاکستان سے زلزلہ متاثرین کیلئے ایک اور امدادی کھیپ ترکیہ روانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قدرتی آفت سے متاثرہ ترک بہن بھائیوں کے لیے ایک اور امدادی کھیپ ترکیہ روانہ کردی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے سرگرم ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسرا کمرشل کارگو جہاز سردیوں اور آگ سے بچاؤ کے 1200 خیمے لے کر ترکیہ روانہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی کارگو جہاز امدادی سامان لے کر ترکیہ کے شہر اڈانہ پہنچا تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں پروازیں امدادی ایئر برج آپریشن کا حصّہ ہیں اور ایسی ٹوٹل 34 کارگو فلائٹس ترکیہ جائیں گی۔