پولیس سے ڈر کر تحریکیں منسوخ کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں، مریم نواز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس سے ڈر کر ’’تحریکیں‘‘ منسوخ کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔اپنے ٹوئٹس میں مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ڈر سے ’’تحریکیں‘‘ منسوخ کرنے والے اور خوف کے سبب گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو آمر مشرف کی کھڑی کی گئی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور اللّہ کے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جنھوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چارپایوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے۔