رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور میدان میں آگئے
کراچی (قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خور میدان میں آگئے ہیں، بازاروں میں سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔کراچی کے بازاروں میں کھجور ساڑے پانچ سو روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، وہیں پیاز جو پہلے 50 روپے میں دوکلو دستیاب ہوتی تھی اب بازاروں میں 150 تک فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورونوش اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں حکومت کی جانب سے اس قسم کے اقدامات نہیں کیے جاتے۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ دو وقت کی روٹی مشکل ہے تو پھر مہنگے پھل اور سبزیاں کہاں سے خریدیں جب کہ گوشت تو دسترخوان سے غائب ہی ہوچکا ہے۔