ایران سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاملہ، سعودی وزیرخارجہ کی وضاحت آگئی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران سے سفارتی تعلقات بحالی کا مطلب ایران سے تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں۔یادرہے کہ سعودی عرب اور ایران نے گذشتہ جمعہ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2016ء سے منقطع تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور 2 ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ مشترکہ خواہشات کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تمام باہمی اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ اگلے 2 ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔ ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان۔

 اسلام آباد)(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے…

1 hour ago

پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مذاکرات کی…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان نےحکومت سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا

ملتان (قدرت روزنامہ)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مستعفی…

3 hours ago

ژوب آپریشن میں شہید میجر بابر نیازی سپرد خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوا زسے جرمن کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے فروغ پر گفتگو

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ملٹی نیشنل کمپنی میٹرو کی…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد…

3 hours ago